the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی: تقریباََ تین مہینے کے عرصے میں اسکول چلو مہم کا پورے ملک میں انعقاد کرنے کے بعد اب پاپولر فرنٹ آف انڈیا تقسیم اسکالرشپ بطور قرض مہم کا ملکی سطح پر انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ یہ اسکالرشپ سماج کے ان نونہالوں کے لیے ہوگی جنھوں نے دوازدہم ( بارہویں ) جماعت میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن معاشی طور پر مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی خواہش کی تکمیل میں پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ ایسے طالب علموں کی جانب سے درخواستیں مطلوب ہیں جنھوں نے تعلیمی سال 2014-15 کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے داخلے لے چکے ہوں ۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا متواتر چار سالوں سے ملکی سطح پر اسکا لرشپ مہم کا انعقاد کرتا چلا آرہا ہے۔
تعلیمی سال 2013 - 14 میں بہ لحاظِ ریاست ضرورتمند طالب علموں میں جدول میں درج ہندسوں کے مطابق تنظیم کی جانب سے اسکا لرشپ تقسیم کی گئی۔
تفصیل تقسیم اسکالرشپ2013 - 14
ریاست کا نام
ضرورتمند طلبا ء کی تعداد
دوبارہ (Renew)
نیا (Fresh)
کل رقم
آندھرا پردیش
127
0
127
464400
آسام
40
3
37
230000
بہار
104
19
85
431800
کرناٹک
154
20
134
950000
کیرالا
294
149
145
2636000
مدھیہ پردیش
12
0
12
96000
مہاراشٹر
62
0
62
318300
منی پور
66
37
29
282000
نئی دہلی اور ہریانہ
102
4
98
444250
راجستھان
93
6
87
399000
تامل ناڈو
154
50
104
1000000
اترپردیش
137
36
101
465500
ویسٹ بنگال
805
250
555
2008000
کل
2150
574
1576
9725250






یہ اسکالر شپ ، سود سے بری قرض ہے جو طالب علموں کو دیا جائے گا۔ اسکالرشپ حاصل شدگان کو یہ رقم ملازمت کے حصول کے بعد یا پڑھائی مکمل ہوجانے کے دوسال کے عرصے کے بعد( ان دونوں صورتوں میں جو بھی صورت اولین ہوجائے ) آسان قسطوں میں لوٹانا ہوگا۔اس طرح سے مطلوبہ رقم سماج کے دوسرے ضرورتمندزائد طالب علموں کے کام آئے گی ۔اسکالرشپ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کردہ طالب علم جس نے ڈگری ، ڈپلوما، کورسیس میں داخلہ لیا ہے ،



لیکن معاشی طور پر مستحکم نہ ہو اور جس کے کورس کی مدت ایک سال سے کم نہ ہو وہ اس کے لیے درخواست کر سکتا ہے ، اس کے علاوہ پوسٹ گر یجویشن کی تعلیم حاصل کرنے والا طالب علم جو معاشی استحکام نہ رکھتا ہو وہ بھی درخواست کرسکتا ہے۔درخواست تنظیم کی ویب سائٹ www.popularfrontindia.org پر راست بھری جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پونہ، احمد نگر ، اورنگ آباد اور اطراف کے دوسرے اضلاع یا مقامات کے طالب علم اپنی درخواست Office Of Popular Front Of India,1038, New Nana peth, Near Roshan Masjid, Pune, Maharashtra اس پر روانہ کرسکتا ہے یا email : popularfront.mh@gmail.comاس پر ای۔میل کرسکتا ہے۔ناندیڑ، پربھنی، جالنہ اور اطراف کے دوسرے اضلاع یا مقامات کے طالب علم اپنی درخواست Office of Popular Front Of India, Near Maqdoom Masjid behind Urdu Ghar Land Madina Nagar Nanded پر روانہ کرسکتا ہے یا email: popularfront.ned@gmail.com اس پر ای۔ میل کرسکتا ہے۔ ایسا طالب علم جس کی فیملی انکم مہینہ صرف 8000/- روپے یا سا لانہ 96000/- روپے ہو وہی اس اسکالر شپ کے لیے درخواست کر سکتا ہے۔Fresh درخواست کے ساتھ رہائش کا ثبوت، بارہویں جماعت کی مارکس شیٹ اور سرٹیفکیٹ ، کسی اور امتحان میں کامیابی حاصل کی ہو اس کی مارکس شیٹ، سال رواں میں جس کورس میں داخلہ لیا ہے اس کی رسیداور دو پاسپورٹ سائز کی تصویریں منسلک کرنا ضروری ہے۔ Renewal درخواست کے ساتھ کالج کا کورس سرٹیفکیٹ ، سالِ گذشتہ کی مارکس شیٹ اور دو پاسپورٹ سائز کی تصویریں منسلک کرنا ضروری ہے۔امام مساجد کے بچوں کے لیے خصوصی مراعات رکھی گئی ہیں ۔درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 ؍ ستمبر 2014 ہے، اس کے بعد کوئی بھی درخواست قابل قبول نہ ہوگی۔ جس طالب علم کی درخواست مستند قرار دی جائے گی اس کو ذاتی ملاقات کے لیے بلایا جائے گا۔ اس کے بعد ہی اسکالر شپ کی منظوری یا نا منظوری قرار دی جائے گی۔ تنظیم کی جانب سے امسال ایک کروڑ روپیے اسکالر شپ تمام ریاستوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔
او۔ ایم ۔ اے ۔ سلام
جنرل سکریٹری ، پاپولر فر نٹ آف انڈیا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.